ICC Announce Latest Ranking Of Teams And Players
کرکٹ کے سربراہ بورڈ آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق افغانستان کے راشد خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے اس سے پہلے پاکستان کے شاہین آفریدی کی پہلی پوزیشن تھی۔ نئی رینکنگ کے مطابق اب شاہین آفریدی کی دوسری پوزیشن ہے ۔سائوتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کی تیسری پوزیشن ہے۔
بیٹنگ میں بابر اٰعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور انڈیا کے ہی شبمن گل کی تیسری پوزیشن ہے۔ ویراٹ کوہلی اپنی خراب پرفارمنس کے باوجود چھوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ٹیسٹ کرکت میں جو روٹ کی پہلی پوزیشن ہے ۔ انڈیا کے جیسوال کی دوسری پوزیشن اور کین ولیمسن تیسرے نمبر موجود ہیں سعود شکیل کی آٹھویں پوزیشن ہے اور بابر اعظم کا اٹھارواں نمبر ہے۔ ٹیسٹ بائولرز کی رینکنگ میں بمراہ پہلے نمبر پر ہیں
سائوتھ افریقہ کے رباڈا کا دوسرا نمبر ہے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ کا تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کے نعمان علی کا نواں نمبر اور شاہین آفریدی کا پندرواں نمبر ہے۔
ٹیسٹ آل رائونڈرز میں انڈیا کے جڈیجا کا پہلا نمبر اور روی اشون کا دوسرا نمبر شکیب الحسن کا تیسرا نمبر اور مہدی حسن کا چوتھا نمبر ہے۔اگر ٹیم رینکنگ کی بات کریں تو ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا پہلا نمبر انڈیا کا دوسرا نمبر سائوتھ افریقہ کا تیسرا اور انگلینڈ کا چوتھا نمبر نیوزیلینڈ کا پانچواں نمبر ہے ۔ پاکستان کی ٹیسٹ میں رینکنگ میں
ساتواں نمبر ہے ۔ ون ڈے کی رینکنگ میں انڈیا نمبر ایک پر ہے آسٹریلیا نمبر دو پرپاکستان کا تیسرا نمبر ہے اور سائوتھ افریقہ کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹی ٹونٹی کی تازہ ترین رینکنگ میں انڈیا کا پہلا نمبر ہے آسٹریلیا کا دوسرے نمبر اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کا ٹی ٹونٹی میں بھی ساتواں نمبر ہے۔ چیمپینز ٹرافی میں دیکھتے ہیں
کون اچھی پرفارمنس دے کر اپنی رینکنگ کو بہتر کرتا ہے لیکن ابھی تو دیکھنے والی بات یہ ہے کہ آئی سی سی کیا فیصلہ کرتا ہے کہ چیمپین ٹرافی کرواتا ہے یا پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر زیادتی ہوگی۔ کیونکہ اگلے تین ایونٹ انڈیا میں ہونے ہیں اگر پاکستان انڈیا جانے سے انکار کر دے تو پھر انڈیا کیا کرے گا۔
0 Comments